ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
●○●○●○●○●○●○●○●○●
کسی نے آنا بھی چاہا تو بھگا دیا ہم نے
بسا کر چائے کو دل میں کرفیو لگا دیا ہم نے
●○●○●○●○●○●○●○●○●
ہر درد سے بڑا درد ہے درد جدائی
اک لمحہ جینے کے لیئے سو بار مرنا پڑتا ہے
●○●○●○●○●○●○●○●○●
اے دوست تجھ کو رحم نہ آئے تو کیا کروں
دشمن بھی میرے حال پہ اب آب دیدہ ہے
●○●○●○●○●○●○●○●○●
جس شخص کے دشمن نہ ہوں سب دوست ہوں اس جیسا منافق کوئی نہیں کیونکہ دشمن اس کے ہوتے ہیں جو حق بات کہتا ہے👉👉
●○●○●○●○●○●○●○●○●
خالدؔ میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان
وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا
●○●○●○●○●○●○●○●○●
کفن کی گرہ کھول کر میرا دیدار تو کر لو ،
بند ہو گئ وہ آنکھیں جنہیں تم ستایا کرتے تھے___!
●○●○●○●○●○●○●○●○●
ہونٹ اپنے ہیں دانت بھی اپنے
کیا شکایت کریں کسی سے ہم
●○●○●○●○●○●○●○●○●
یہ بھی اک دھوکا تھا نیرنگ طلسم عقل کا
اپنی ہستی پر بھی ہستی کا ہوا دھوکا مجھے
●○●○●○●○●○●○●○●○●
لاجواب فرمائش ہے اس دل کی
پھر سے محبت کرنی ہے اور تم سے ہی کرنی ہے
●○●○●○●○●○●○●○●○●